(42) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس درد بھری بات کا علم ہے کہ اے میرے رب ! یہ مشرکین مکہ ایمان نہیں لائیں گے، ان کا عناد اور ان کے دل کی سختی حد سے بڑھی ہوئی ہے۔ پس اے میرے رسول ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور ان سے الگ ہوجائیے، انہیں عنقریب ہی اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔