(7) حق سے مراد یا تو قرآن کریم ہے، یا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مبارک ذات، اس آیت میں کفار مکہ کے لیے تہدید وعید ہے کہ اگر وہ حق کو جھٹلاتے ہیں تو جان لیں کہ اس کی تکذیب کا انجام وہ پاکر رہیں گے، جناچہ میدان بدر میں وہ لوگ گاجر مولی کی طرح کاٹ دیئے گئے