(2) امام صدیق حسن لکھتے ہیں کہ مخلوق کی مثال مریضوں اور محتاجوں کی ہے اور قرآن کریم میں مریضوں کے لئے ہر دوائے شافی ہے، اور صحت مند محتاجوں کے لئے ہر غذائے نافع ہے۔ گویا قرآن کریم انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم ترین عطیہ ہے جو باری تعالیٰ کی رحمت اور اس کے لطف و کرم کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانبیاء آیت (107) میں فرمایا ہے: (وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین) " ہم نے آپ کو تمام دنیا والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ "