فهرس الكتاب

الصفحة 252 من 6343

ذیل کی دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے مال اور بدن کے ذریعہ جہاد فی سبیل اللہ کی ترگیب دلائی ہے، اس لیے کہ جہاد میں دونوں ہی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ پہلی آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح ڈر اور خوف نوشتہ تقدیر سے نہیں بچا سکتا، اسی طرح جہاد سے فرار، انسان کے اجل کو نہ قریب کرسکتا ہے اور نہ دور اور وہی قتال جہاد فی سبیل اللہ ہوگا، جو اللہ کے دین کو سربلند کرنے کے لیے ہوگا اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، جو قتال اس لیے ہو کہ اللہ کا کلمہ اونچا ہو، وہی فی سبیل اللہ ہوگا، (متفق علیہ) ۔

دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے (قرض حسن) سے مراد اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ اہل و عیال پر خرچ کرنا مراد ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت