(3) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان کی قسمت میں پہلے سے جلا وطنی نہ لکھ دی گئی ہوتی تو اللہ تعالیٰ بنی قریظہ کی طرح انہیں بھی دنیا میں قید و بند اور قتل کی سزا دیتا اور آخرت میں جہنم کی آگ تو ان کا انتظار کر ہی رہی ہے اور وہ اس دنیاوی اور اخروی سزا اور عذاب کے مستحق اس لئے ہوئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور نقض عہد کیا اور جن کے کرتوت ایسے ہوتے ہیں اللہ انہیں دنیا اور آخرت دونوں جگہ بڑا ہی سخت عذاب دیتا ہے۔