(20) اوپر کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے گواہیدی ہے کہ اسی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے۔ اسی کی مزید تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، اور آپ کے لئے یہ گواہی دینا گویا آپ کے لئے ہر وصف جمیل کی گواہی ہے، اس لئے کہ اللہ کے رسول تمام اخلاق کریمہ اور صفات سے متصف ہوتے ہیں۔
پھر آپ کے صحابہ کرام کی تعریف کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ وہ کافروں کے لئے ایسے ہی سخت ہوتے ہیں جیسے شیر اپنے شکار کے لئے سخت ہوتا ہے اور آپس میں ایک دوسرے کے لئے نہایت ہی رحم دل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کی تعریف میں سورۃ المائدہ آیت (54) میں فرمایا ہے: (اذلۃ علی المومنین اعزۃ علی الکافرین) " وہ مومنوں کے لئے مانند ! بریشم نرم وتے ہیں اور کافروں کے لئے سخت ہوتے ہیں۔ "
مخلوق کے ساتھ ان کا معاملہ ایسا ہوتا ہے اور خالق کے ساتھ ان کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب کی جنت اور اس کی خوشنودی کے لئے کثرت سے نماز پڑھتے ہیں اور اللہ کے ان نیک بندوں کی نشانی، کثرت سجود اور کثرت تہجد و نوافل کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر پائی جاتی ہے اور صحابہ کرام کی یہ نشانی انجیل اور تورات میں بھی پائی جاتی ہے۔
(ومثلھم فی الانجیل کزرع اخرج شطاء) کے اعراب کے بارے میں دورائے ہے:
1۔ (مثلھم فی الانجیل) مبتدا ہے، اور " کزرع" اس کی خبر ہے اور معنی یہ ہے کہ انجیل میں ان کی مثال پودے کی ہے الخ
2۔ (مثلھم فی الانجیل) (مثلھم فی التوراۃ) پر معطوف ہے اور " کزرع" مبتدا محذوف کی خبر ہے، جس کی تقدیر " ھم کزرع" ہے اور معنی یہ ہے کہ صحابہ کی مثال اس پودے کی ہے جو زمین سے اپنی کونپل نکالتا ہے، پھر وہ بڑھ کر دخرت بن جاتا ہے، پھر درخت موٹا ہوجاتا ہے، پھر وہ اپنے تنے پر کھڑا ہوجاتا ہے، جسے دیکھ کر کاشتکار خوش ہوتا ہے۔
شوکانی لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مثال کے ذریعہ صحابہ کرام کی حالت بیان کی ہے کہ ابتدا میں ان کی تعداد کم ہوگی، پھر ان کی تعداد بڑھتی جائے گی، اور وہ پودے کے مانند قوی سے قوی تر ہوتے جائیں گے اور ایسا اس لئے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی کثرت و قوت کے ذریعہ کافروں کے غیظ و غضب میں اضافہ کرے۔
آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ نے اپنے ان نیک بندوں سے جنہیں صحابہ رسول کہا جاتا ہے اور جن کے لئے اللہ نے ایمان اور علم صالح کی گواہی دی ہے، وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور انہیں اجر عظیم یعنی جنت عطا فرمائے گا۔
حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ امام مالک نے (لیغیظ بھم الکفار) " تاکہ اللہ ان کے ذریعہ کافروں کے غیظ و غضب میں اضافہ کرے" کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان روافض کی تکفیر کی ہے جو صحابہ کرام سے بغض رکھتے ہیں اور کہا ہے کہ روافض صحابہ سے بغض رکھتے ہیں اور جو صحابہ سے بغض رکھے گا وہ اس آیت کے مطابق کافر ہوگا امام مالک کی اس رائے سے علماء کی ایک جماعت نے اتفاق کیا ہے۔ وباللہ التوفیق