فهرس الكتاب

الصفحة 5901 من 6343

(3) اہل مکہ کو خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ ہمارے پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جن پر ہم نے تمہارے لئے وہ قرآن کریم نازل کیا ہے جس کا ذکر اوپر آچکا وہ پاگل اور دیوانہ نہیں ہیں، یعنی یہ قرآن دیوانے کی بڑ نہیں ہے، جیسا کہ تمہارا باطل گمان ہے۔

یہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر " صاحب اہل قریش" کے لفظ کے ساتھ اس طرف اشارہ کرنے کے لئے آیا ہے کہ اے اہل قریش ! وہ تو تمہایر ہی ایک فرد ہیں، تمہارے ہی درمیان پلے پڑھے ہیں، اس لئے تمہیں خوب معلوم ہے کہ انہیں جنون یا کوئی بیماری لاحق نہیں، بلکہ تم سب سے زیاہ عقل مند اور ہوش مند ہیں، اس لئے انہیں جنون کے ساتھ مہتم کرنا تمہیں زیب نہیں دیتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت