فهرس الكتاب

الصفحة 455 من 6343

اس آیت میں اللہ نے فرمایا کہ اگر اللہ تمہاری مدد کرنی چاہے جیسا کہ میدان بدر میں کیا، تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اور اگر اپنی مدد کھینچ لے جیسا کہ میدان احد میں کیا، تو کوئی تمہاری مدد کو نہیں آسکتا، اس لیے کہ تمام امور صرف اللہ کے اختیار میں ہیں، اور اس کی مدد فرمانبرداروں کو حاصل ہوتی ہے، اور گناہ زوالِ نعمت اور مغلوبیت و مہزومیت کا سبب ہوتا ہے، اس لیے مومنوں کو صرف اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے، اس ایمان ویقین کے ساتھ کہ اس کے علاوہ کوئی حامی و ناصر نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت