سورۃ الاحزاب مدنی ہے، اس میں تہتر آیتیں اور نور کو ع ہیں
تفسیر سورۃ الاحزاب
نام: آیت (02) (یحسبون الاحزاب لم یذھبواو ان بات الاحزاب یودو الوانھم بادون فی الاعزاب)
سے ماخوذ ہے، واقعہ احزاب (جس کی تفصیل آگے آئے گی) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے ایک معجزہ تھا کہ اللہ نے ہوا اور فرشتوں کے ذریعہ اپ کی مدد فرمائی۔ مسلمانان مدینہ کو کفار عرب کے حملے سے بچا لیا، اور مومنین و منافقین پہچانے گئے۔
زمانہ نزول: پوری سورت مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی، ابن عباس اور ابن زبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔