(62) چنانچہ انہوں نے اپنے اہل کاروں کو سکھا دیا کہ جب یہ لوگ اپنا سامان سفر باندھ رہے ہوں تو بادشاہ کا چاندی کا پیالہ بنیامین کے سامان میں رکھ دیں، انہوں نے ایسا ہی کیا، اور جب وہ واپس جاتے ہوئے کچھ دور چلے گئے، تو پیچھے سے ان کے آدمی دوڑتے ہوئے گئے اور کہا کہ تم لوگ چور ہو، انہوں نے پوچھا کہ تمہاری کیا چیز گم ہوگئی ہے؟ تو اعلان کرنے والے نے کہا کہ بادشاہ کا پیالہ چوری ہوگیا ہے، اور جس نے اسے لیا ہے اگر از خودلوٹا دے گا تو اسے ایک اونٹ کا غلہ دیا جائے گا اور میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں۔