فهرس الكتاب

الصفحة 3330 من 6343

(25) یہاں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہود ونصاری کا ایک گروہ ایسا ہے جو قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہے کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اور جب ان کے سامنے اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اور ہم اس کے نازل ہونے کے قبل سے موحد تھے اور اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ ایک دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم تو نزول قرآن کے قبل سے محمد اور ان پر نازل ہونے والی کتاب اور دین اسلام پر ایمان رکھتے تھے کیونکہ ان کا ذکر تورات وانجیل میں موجود ہے اور ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آخری نبی ہوں گے اور ان پر اللہ اپنا قرآن نازل کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت