(109) مشرکین مکہ کی عداوتوں سے کبھی کبھار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دل برداشتہ ہوجاتے تھے تو اللہ تعالیٰ بذریعہ وحی ان کی دل دہی کرتا تھا، اس آیت کریمہ میں بھی اللہ تعال نے اپنے نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وسلم کو خطاب کرکے فرمایا: ہم نے جس طرح آپ کے دشمن پیدا کئے ہیں جو آپ کی مخالفت کے درپے ہیں، اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کے تمام انبیاء کے بھی دشمن پیدا کئے تھے، جو انسانوں اور جنوں کے اشرار ہوتے تھے، اور جو لوگوں کو دھو کہ دینے کے لیے ناحق کو حق بنا کر پیش کرتے تھے، اس لیے آپ پر یشان نہ ہوں، اگر اللہ چاہتا تو یہ شیاطین جن وانس آپ کی اوارگذشتہ انبیاء کی مخالفت نہ کرتے، آپ انہیں چھوڑ کدیجئے تاکہ مزید افترا پردازی کرتے رہیں، انہیں عنقریب اپنا انجام بد معلوم ہوجائے گا۔ مسند احمد میں ابو مامہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا"اے ابوذر ! اللہ کے ذریعہ جب و انس کے شیاطین کے شر سے پناہ مانگو، ابو ذر (رض) نے کہا، اے اللہ کے نبی۔، کیا انسانوں کے بھی شیا طین ہوتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا ہا انس و جن کے شیا طین ایک دوسرے کو ملمع کو ہوئی بات لوگوں کہ دھوکہ دینے کے لے پہنچاتے ہیں رہتے ہیں۔"