فهرس الكتاب

الصفحة 5705 من 6343

(3) جب قیامت واقع ہوجائے گی تو ستارے بکھر جائیں گے اور اپنی روشنی کھو دیں گے اور آسمان پھٹ جائیں گے اور اس کے اطراف و جوانب جھک جائیں گے، اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے اور غبار بن کر فضا میں اڑنے لگیں گے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ طہ آیت (501) میں فرمایا ہے: (ویسئالونک عن الجبال فقل یسفھا ربی نسفا) " وہ آپ سے پہاڑوں کی نسبت پوچھتے ہیں، تو آپ کہہ دیجیے کہ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا" اور اس دن انبیاء و رسل کے لئے مقرر کیا ہوا وقت آجائے گا تاکہ ان کے اور ان کی امتوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت