فهرس الكتاب

الصفحة 6241 من 6343

(3) جس دن زمین کی وہ حالت ہوگی جو اوپر بیان کی گئی، اس دن لوگ اپنی قبروں سے نکل کر مختلف جماعتوں میں میدان حساب کی طرف دوڑ پڑیں گے تاکہ وہ اپنے اعمال کا نتیجہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں، بعض لوگوں نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ لوگ میدان حساب سے اپنی اپنی حالتوں اور اپنے اپنے اعمال کے مطابق جنت یا جہنم کی طرف چل پڑیں گے، کوئی مطمئن ہوگا اور کوئی خائف، اہل جنت کا رنگ سفید ہوگا اور اہل جنم کا سیاہ اور بعض لوگ دائیں طرف جائیں گے اور بعض دوسرے بائیں طرف، یعنی اپنے عقائد و اعمال کے اختلاف کے مطابق ان کی حالتیں مختلف ہوں گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت