(79) اس آیت کریمہ میں"حجت"سے مراد وہ دلائل ہیں جو آیت (74) سے یہاں تک بیان کیے گئے ہیں۔ جن کی تردید نہیں کی جاسکتی، اور جن کی اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل ابراہیم (علیہ السلام) کو بغیر کسی معلم کے واسطہ کے رہنمائی کی تھی، تاکہ وہ تنہا پوری قوم پر غالب آجائیں، اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے خزانہ علم وحکمت کے درواز کھول دیتا ہے، اور دیگر لوگوں پر فوقیت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی حکمتوں کو جاننے وا لاہے۔