131۔ اے اللہ ! رسولوں کی زبانی، تو نے جو وعدہ کیا تھا، کہ جو تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لے آئے گا، انہیں تو اچھا بدلہ دے گا، اور تیرا یہ بھی وعدہ تھا، یوم لا یخزی اللہ النبی والذین امنوا معہ، کہ اللہ قیامت کے دن اپنے نبی کو اور مومنوں کو رسوا نہیں کرے گا تو آج میری دعا قبول فرما لے، اور قیامت کے دن مجھے رسوا نہ کر۔