159۔ گذشتہ آیت میں اللہ کی عبادت سے منہ موڑنے والے کو ایک قسم کی دھمکی دی گئی ہے، تو اس آیت میں ایمان اور عمل صالح کرنے والون کو یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ اللہ ان کی نیکیوں کا پورا پورا بدلہ دے گا، اور آیت کے آخر میں اللہ عبادت سے منہ موڑنے والوں کے انجام کی صراحت کردی گئی ہے کہ اللہ انہیں سخت عذاب دے گا، اور اس دن اللہ کے مقابلہ میں ان کا کوئی یار و مددگار نہ ہوگا۔