فهرس الكتاب

الصفحة 4685 من 6343

(6) اور کیا یہ منکرین بعث بعد الموت نہیں دیکھتے کہ ہم نے زمین کو پھیلا دیا ہے اور اس کے اوپر پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ دیئے ہیں، تاکہ زمین اپنے اندرونی جوش کی وجہ سے ہلنے نہ لگے اور اس میں انواع و اقسام کے خوبصورت پودے اگائے ہیں جو اپنے حسن و جمال کی وجہ سے گویا کہ مسکرا رہے ہیں، قدرت کے یہ نظارے ہر اس بندے کو دعوت فکر و نظر دیتے ہیں جو اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو میں لگے رہتے ہیں جو اللہ ان باتوں پر قادر ہے وہ یقیناانسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت