فهرس الكتاب

الصفحة 2126 من 6343

(51) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو مومنوں کے لیے شفاعت اور رحمت بتایا ہے اور اس کے ذڑیعہ مومنوں کو روحانی اور جسمانی دونوں قسم کی شفا ملتی ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ضلالت و گمراہی، شکوک و شبہات، شیطانی وسوسوں اور تمام برے اخلاق و عادات سے نجات ملتی ہے اور اسے پڑح کر دم کرنے سے جسمانی امراض سے بھی شفا ملتی ہے، جیسا کہ امام بخاری کی ابو سعید خدری سے مروی حدیث سے ثابت ہے کہ سورۃ الفاتحہ سات بار پڑھ کر دم کرنے سے سانپ کا زہر اتر گیا، اور اس کے عوض صحابہ کو تیس بکریاں ملیں۔

امام ابن القیم نے زاد المعاد میں ادویہ و اغذیہ کے ضمن میں لکھا ہے کہ قرآن کے ذریعہ تمام قلبی اور بدنی بیماریوں سے مکمل شفا ملتی ہے اور دنیا وا آخرت کی بھی تمام بیماریوں سے شفا ملتی ہے، لیکن ہر آدمی اس سے مستفید ہونے اور اس کے ذریعہ شفا حاسل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اور یہ قرآن مومنوں کے لیے رحمت بھی ہے کہ وہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرتا ہے اور کفار چونکہ اس پر ایمان نہیں رکھتے، اس لیے جوں جوں قرآن نازل ہوتا جاتا ہے ان کے کفر و طغیان میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور قدم بہ قدم جہنم کی کھائی کی طرف بڑھتے جاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت