فهرس الكتاب

الصفحة 3603 من 6343

(32) ان انبیائے کرام کی صفت یہ تھی کہ انہوں نے اللہ کے احکام اور اوامرونواہی کو اپنی امتوں تک پہنچایا، اور ہر حال میں اپنے رب سے ڈرتے رہے، اس کے سوا کسی سے نہ ڈرے، اور نفاذ شریعت کی راہ میں لوگوں کی باتوں اور ان کے ظالمانہ طعن و تشنیع کی پرواہ نہیں کی اور اس باب میں ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا درجہ سب سے اعلیٰ و ارفع ہے، آیت کے آخر میں فرمایا گیا کہ اللہ اپنے بندوں کے اعمال کو خوب اچھی طرح ریکارڈ میں لا رہا ہے، ان پر ان کا محاسبہ کرے گا اور ان کا انہیں بدلہ دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت