فهرس الكتاب

الصفحة 4068 من 6343

(26) رؤسائے کفر جہنم میں ادھر ادھر دیکھیں گے تو بلال، عمار اور صہیب جیسے کمزور اور فقیر مسلمانوں کو نہیں پائیں گے جنہیں دنیا میں حقیر سمجھ کر ان کا مذاق اڑاتے تھے، تو اپنے آپ کو ملامت کرتے ہوئے کہیں گے کہ وہ لوگ یہاں کیوں نہیں نظر آرہے ہیں، جنہیں ہم " برے لوگ" کہا کرتے تھے اور جن کا ہم مذاق اڑایا کرتے تھے، یا جن پر حقارت کی وجہ سے ہماری نگاہیں نہیں ٹھہرتی تھیں؟!

بعض مفسرین نے " ام زاغت) میں " ام" کا ترجمہ " بل" کیا ہے، یعنی اہل جہنم اپنے آپ کو جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہیں گے کہ شاید وہ حقیر لوگ بھی جہنم میں ہی ہیں، لیکن ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت