(11) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جا رہا ہے کہ آپ جب جنت اور اہل جنت پر نگاہ ڈالیں گے تو وہاں لاتعداد نعمتیں اتنے وسیع و عریض علاقے میں پھیلی ہوئی دیکھیں گے جس کی وسعتوں کا آپ اندازہ نہیں لگا پائیں گے، ہر جنتی کے لئے الگ الگ خوبصورت محلات و قصور، سرسبز و شاداب باغات لذیذ ترین میوہ جات، بہتی نہریں، چہچہاتی چڑیاں، اور پری وش بیویاں ہوں گی، اور ان کے اردگرد پھیلے ہوئے غلمان ہوں گے، جو خدمت کے لئے ان کے اشاروں کے منتظر رہیں گے اور ان تمام نعمتوں سے بڑی نعمت اہل جنت کو یہ ملے گی کہ ان کا رب ان سے راضی ہوگا انہیں اس کا رقب حاصل ہوگا اور وہ جنت سے کبھی نہیں نکالے جائیں گے۔