فهرس الكتاب

الصفحة 2869 من 6343

32۔ صحابہ کرام کو بالخصوص اور مسلمانوں کو بالعموم مخاطب کر کے کہا جارہا ہے کہ تم اللہ کی بندگی کرو، نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو اور تمام معاملات زندگی میں رسول اللہ کی اطاعت کرو، ہر زمانے میں تمہاری کامیابی کا یہی راز ہے، اور ایسا ہی کرنے سے رحمت باری تعالیٰ تم پر سایہ فگن رہے گی۔

کفر و شرک، ہلاکت و بربادی اور ذلت و رسوائی لاتا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آیت (57) میں نبی کریم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ اہل کفر اللہ سے بچ کر نکل جائیں گے، زمین اللہ کی ہے، کائنات کے ذرے ذرے پر اس کا قبضہ ہے، اس سے بھاگ کر وہ کہاں جائیں گے، اللہ تعالیٰ انہیں دنیا میں رسوا کرے گا اور آخرت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو بدترین جگہ ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت