فهرس الكتاب

الصفحة 869 من 6343

(70) "ملکوت"بروزن رہیوت و جبروت، مبالغہ کے وزن پر مصدر ہے، اس کا معنی"ملک عظیم"ہے بعض نے کہا 9 ہے کہ اس سے مراد آومانوں اور زمین میں مو جود `وغجا ئب و غرائب ہیں، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کی ہر چیز ان کے سامنے کھول کر رکھ دی، اور انہوں نے عرش تک اور زمین کی آخری تہ تک سب کچھ کا مشاہدہ کیا، مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی خلقت اور ان میں موجود عجائب وغرائب میں غور کرکے اپنی وحدانیت پر استدلال کرنے کی دعوت دی، تاکہ توحید باری تعالیٰ پر ان کا یقین مزید مستحکم ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت