فهرس الكتاب

الصفحة 2990 من 6343

13 فرعون دونوں نشانی دیکھ کر تاڑ گیا کہ یہ کوئی مافوق العادۃ چیز ہے، لیکن اس نے اپنے ارد گرد فرعونیوں کو دھوکہ میں ڈالنے کے لیے کہا کہ یہ تو کوئی بہت بڑا جادوگر ہے، اور اس کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہاری سرزمین پر قابض ہوجائے اور تمہیں اس سے بے دخل کردے، اس نے یہ بات موسیٰ (علیہ السلام) کے خلاف ان کے دلوں میں نفرت پھیلانے کے لیے کہی، تاکہ لوگ ان کی بات نہ مانیں، فرعون نے کہا کہ اس کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟

مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ وہی فرعون تھا جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتا تھا، اور اب جبکہ اس کی ربوبیت زوال پذیر تھی، اور اس کی قسمت کا ستارہ گردش میں تھا، تو وہ لوگوں کی تائید حاصل کرنے اور انہیں اپنی طرف مائل کرنے کے لیے، انہیں احساس دلا رہا تھا کہ وہ لوگ اس لائق ہیں کہ ان سے مشورہ کیا جائے

فرعونیوں نے اس سے کہا کہ آپ ان دونوں بھائیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کیجئے، اور اپنا آرڈر دے دیجئے کہ ملک کے تمام ماہر جادوگروں کو اکٹھا کیا جائے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، اور اس کے حکم کے مطابق فرعونیوں کی عید کے دن صبح کے وقت سارے جادوگر جمع ہوگئے، اور تمام لوگوں کو وقت پر جمع ہوجانے کی خوب ترغیب دلائی گئی، تاکہ موسیٰ اور جادوگروں کا مقابلہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں، اور موسیٰ کی شکست کا نظارہ کریں اور اس پر ایمان نہ لے آئیں۔ لیکن ان کے اس جد و جہد سے موسیٰ (علیہ السلام) کی خواہش پوری ہوئی کہ جب اللہ کا معجزہ ظاہر و تو سب لوگ اسے دیکھیں، تاکہ حق و باطل ان کی آنکھوں کے سامنے عیاں ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت