فهرس الكتاب

الصفحة 903 من 6343

(106) مشرکین مکہ نے اپنی عادت کے مطابق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی ایک نشانی کا مطالبہ کیا، اور قسم کھاکر کہا اگر یہ نشانہ آگئی تو ہم لوگ ضرور ایمان لائیں، لیکن ان کا مقصد ایمان لانا نہیں بلکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اللہ کی آتیوں کا مذاق اڑانا تھا اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ ان کے جواب میں انہیں کہہ دیں کہ آیتیں اونشانیاں اللہ کے پاس بہت ہیں۔ لیکن تمہاری مرضی کے مطابق ان کا لانا میرے اختیار میں نہیں ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ تم جو چاہتے ہو کہ یہ مشرکین مکہ ایمان لے آئیں، تو تمہیں کیا معلوم کہ اگر مانگ کے مطابق اللہ تعالیٰ نشانیاں بھیج دے گا تو بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت