فهرس الكتاب

الصفحة 5046 من 6343

(5) ایمان و بندگی کی طرف سبقت کرنے والے اللہ کے مقرب بندوں کی ایک بڑی تعداد ان اقوام سے ہوگی جو حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت تک گذر چکی ہیں اور ان سے کم تعداد امت محمدیہ سے ہوگی۔ یعنی مقرب بندوں کی تعداد امت محمدیہ میں سے بھی بڑی ہوگی، لیکن گزشتہ امتوں کے مقابلے میں ان کی تعداد کم ہوگی، اس لئے کہ آدم سے لے کر عیسیٰ (علیہ السلام) تک بہت سے انبیاء آئے اور انہیں بہت بڑی تعداد نے دیکھا ان کی صحبت اختیار کی اور عمل صالح کے ذریعہ اللہ کے مقرب بندے ہوگئے۔

شو کانی لکھتے ہیں کہ یہ قول صحیح مسلم میں عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی حدیث کے مخالف نہیں ہے جس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے: مجھے قوی امید ہے کہ تمہاری تعداد اہل جنت کی ایک چوتھائی ہوگی پھر فرمایا: ایک تہائی پھر فرمایا: تمہاری تعداد اہل جنت کی آدھی ہوگی" اس لئے کہ آیت میں اللہ کے مقرب ترین بندوں کا ذکر آیا ہے اور حدیث میں عام اہل جنت کا ذکر ہے، جنہیں قرآن میں (اصنحاب الیمین) سے تعبیر کیا گیا ہے، یعنی امت محدیہ کے اصحاب الیمین اور اللہ کے مقرب بندوں کی مجموعی تعداد اہل جنت کی آدھی تعداد ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت