فهرس الكتاب

الصفحة 4149 من 6343

35 اللہ تعالیٰ نے حد سے تجاوز کرنے والے اپنے جن بندوں کو عموم مغفرت کی خوشخبری دی، انہیں حکم دیا کہ وہ توبہ کریں اور ہر حال میں اسی کی طرف رجوع کریں اور اسی کی طاعت و بندگی میں لیگ رہیں اور اس دن کے عذاب سے ڈرتے رہیں جس دن ان کا اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہوگا اور قرآن کریم میں وارد احکام کی اتباع کریں، اللہ نے اس میں جن چیزوں کو حلال قرار دیا ہے انہیں حلال سمجھیں اور جنہیں حرام قرار دیا ہے انہیں حرام سمجھیں قبل اس کے کہ عذاب الٰہی انہیں اچانک اپنے گھیرے میں لے لے اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو اور اس روز قیامت سے قبل جب اہل جرائم جنہیں دنیا میں توبہ کی توفیق نہیں ہوئی تھی، مارے حسرت کے کف افسوس ملیں گے اور کہیں گے ہائے افسوس ! میں تو دنیا میں اللہ کے دین اور روز قیامت کا مذاق اڑاتا تھا یا کہیں گے، اے کاش ! مجھے اللہ نے اسلام کی ہدایت دی ہوتی، تو متقیوں میں سے ہوتا اور کفر کا ارتکاب نہ کرتا، یا جب عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو کہیں گے، اے کاش ! مجھے دنیا میں لوٹا دیا جاتا تو میں بھی ان مومنوں جیسا بن جاتا جنہوں نے ایمان اور عمل صالح کی زندگی اختیار کی اور آج کے دن اپنے رب کے حضور سرخرو ہوئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت