فهرس الكتاب

الصفحة 4274 من 6343

(13) قوم ثمود کی ہدایت کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے راہ نجات کو روشن کردیا۔ صالح (علیہ السلام) کو نبی بنا کر ان کے پاس بھیجا، بہت سی نشانیوں کے ذریعہ حق کو واضح کیا اور اپنی شریعت نازل کر کے اس پر عمل کرنے کا حکم دیا ان ساری باتوں کات قاضا تھا کہ وہ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آتے، لیکن انہوں نے ایمان پر کفر کو اور طاعت و بندگی پر معصیت و سرکشی کو ترجیح دی، تو اللہ نے ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ایک روسا کن عذاب کے ذریعہ انہیں ہلاک کردیا اور صالح (علیہ السلام) اور ان کے مومن ساتھیوں کو جن کی تعداد چار ہزار تھی، اس عذاب سے بچا لیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت