(28) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی کفار مکہ سے کہا جا رہا ہے کہ تم لوگ زمین میں گھوم کر ان قوموں کا انجام اپنی آنکھوں سے کیوں نہیں دیکھ لیتے جو تمہاری طرح مشرکین تھے اور اپنے انبیاء کی دعوت توحید کا انکار کردیا تھا، تو اللہ نے انہیں ہلاک کردیا تھا اور ان کی بستیوں کے کھنڈرات اب تک ان کی ذلت و رسوائی کی گواہی دے رہے ہیں۔