20۔ لیکن لوط (علیہ السلام) کی اس تقریر کا ان پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور سب نے مل کر کہا کہ لوگو ! لوط (علیہ السلام) اور اس کے ماننے والوں کو اپنی بستی سے نکال دو اور بطور استہزاء کہا کہ یہ بڑے نیک اور پاکیزہ لوگ ہیں، اور جب ان کی سرکشی اس حد تک بڑھ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) اور مسلمانوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا، اور تمام اہل قریہ کو ہلاک کردیا جن میں لوط (علیہ السلام) کی بیوی بھی شامل تھی، اللہ نے ان پر پتھروں کی بارش کردی۔