(4) اس لیے جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اللہ کے سامنے انہیں کھڑا ہوکراپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا وہ اپنے زبانی دعوی پر اکتفا نہ کریں بلکہ شرک اور گناہوں سے اجتناب کریں اور عمل صالح کرتے رہیں تاکہ اس دن ذلت ورسوائی کا سامانا نہ کرناپڑے اور جنت ان کا مقام بنے۔ آیت 6 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص بھی اس دنیا میں عمل صالح کرے گا تو اس کا اچھا بدلہ اسے ہی ملے گا اللہ اپنے بندوں کی عبادتوں سے قطعی طور پر بے نیاز ہے آیت 7 میں مذکورہ بالا معنی کی تائید وتوثیق ہے کہ جو لوگ ایمان وعمل صالح کی زندگی اختیار کریں گے اور اللہ ان کے گناہوں کو معاف کردے گا اور ان کے نیک اعمال کا انہیں بہتر سے بہتر سے بدلہ دے گا۔