فهرس الكتاب

الصفحة 5458 من 6343

(6) لیکن اس دن نہ کوئی رشتہ داری کام دے گی اور نہ ہی کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا، ہر آدمی کے پاس صرفاس کا اچھا یا برا عمل ہوگا اور اس کے نتائج کا اسے سامنا ہوگا اور وہ آگ ہوگی جس کا مجرموں سے وعدہ کیا گیا تھا، اس کے شدید ترین انگارے ہوں گے جو سر اور ہر عضو کے چمڑے کو ادھیڑ کر الگ کردیں گے جس کے الگ کرنے سے آدمی مرتا نہیں، لیکن انتہائی تکلیف و مصیبت میں ہوتا ہے۔

اس دن جہنم اپنی طرف ہر اس کافر و سرکش کو پکارے گی جس نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کے حکم سے روگردانی کی تھی اور اسے پس پشت ڈال دیا تھا اور مال اکٹھا کر کیت جویروں میں تہ بہ تہ بند کرتا رہا، نہ اس کی زکاۃ ادا کی اور نہ اس میں سے صدقہ و خیرات کیا اور جسے جہنم پکارے گی، اسے دھکے دے کر اس میں پہنچا دیا جائے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الطور آیت (13) میں فرمایا ہے: (یوم بدعون الی نارجھنم دعا) " جس دن وہ دھکے دے کر آتش جہنم کی طرف لائے جائیں گے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت