(23) گذشتہ آیتوں میں نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تصدیق اور مشرکین مکہ کی تردید میں جو بات کہی گئی ہے اسی کی تفصیل ہے'کہ تم لوگ جو کہتے ہو کہ اہل کتاب نے میرے نبی کی گواہی نہیں دی ہے تو یہ ان اہل کتاب کی کذب بیانی اور بد قسمتی ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے انکار کر رہے ہیں وہ تومیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح پہچانتے ہیں جس طرح وہ اپنی صلمی اولاد کو پہچانتے ہیں، اس لیے کہ تمام انبیاء نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صفات ان کا ملک ان کا دارالبحرت اور، اور ان کی نبوت پر جان بوجھ کر وہی لوگ ایمان نہیں لائیں گے جن کی قسمت میں نقصان و خسارہ لکھ دیا گیا ہے اور ان کا ایمان نہ لانا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نبی نہیں ہیں۔