فهرس الكتاب

الصفحة 736 من 6343

86۔ ابن جریر نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ قرآن کریم میں ڈانٹ اور پھٹکار سے متعلق اس سے زیادہ شدید کوئی آیت نہیں ہے، ابن ابی حاتم نے یحیی بن معمر سے روایت کی ہے کہ علی بن ابی طالب (رض) نے خطبہ میں کہا کہ اے لوگو ! تم سے پہلے کے لوگ ارتکاب معاصی کو وجہ سے ہلاک ہوگئے، جب وہ گناہوں میں آگے بڑھتے گئے، اور ان کے علماء و ارباب حل و عقد نے انہیں نہیں روکا، تو وہ اللہ کی گرفت میں آگئے، اس لیے تم لوگ بھلائی کا حکم دو اور برائی سے روکو قبل اس کے کہ تمہارا انجام وہی ہو جو ان کا ہوا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت