(9) انہوں نے جب اپنے گناہ سے توبہ کرلی اور آئندہ کے لئے اللہ سے عہد کرلیا کہ اب ایسی غلطی نہیں کریں گے، تو اپنے رب سے اچھی امید کرلی، اور کہنے لگے امید ہے کہ اللہ ہمیں اپنی رحمت سے محروم نہیں کرے گا اور اس سے اچھا باغ ہمیں عطا کرے گا ہم اپنے رب سے یہی امید رکھتے ہیں۔