(19) مشر کین مکہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتوں کی پر ستش کرنے کو کہا، تو اللہ نے ان سے کہا کہ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ کیا میں اللہ کے علاہ کسی او کو اپنا معبود بنا لوں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والاہے، اور جو تمام مخلوقات کو روزی دینے والاہے اور وہ ان کا محتاج نہیں ہے آپ کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں وہ پہلا شخص بنوں جو اللہ کے سامنے مخلصانہ طور پر اپنا سر جھکا سے تاکہ دوسروں کے لیے خیر کا نمونہ بنوں اور مجھ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تم مشر کوں میں سے نہ بنو، اور آپ یہ بھی کہہ دیجئے کہ اگر میں نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو قیامت کے دن مجھے خائف کر رہا ہے۔ اس سے جو آدمی اس دن بچالیا جائے گا، گو یا اللہ اس پر رحم کردیا اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے سورۃ آل عمران آیت (185) میں اللہ نے فرمایا ہے کہ جو جہنم کی آگ سے دور کردیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا وہ کامیاب ہوگیا۔