فهرس الكتاب

الصفحة 680 من 6343

28۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کو حکم دیا کہ نعمت ایمان پر اس کا شکر ادا کریں، اور اس عہد و میثاق کو یاد رکھیں جو اللہ نے ان سے کلمہ توحید کے اقرار کے ذریعہ لیا تھا کہ وہ اپنے رب کی اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے۔ صحابہ کرام نے نے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر ہر حال میں سمع و طاعت کی بیعت کی، تو زبان قال سے کہا کہ اے اللہ کے رسول, ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، اور مسلمانوں نے جب اللہ کی وحدانیت اور رسول کی رسالت کا اقرار کیا تو وہی بات زبان حال سے کہی، آیت میں اس کے بعد اللہ نے مسلمانوں کو تقوی کی زندگی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، اس لیے کہ اللہ دلوں کے بھید کو جاننے والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت