فهرس الكتاب

الصفحة 3283 من 6343

(5) آخر کار اللہ کی رحمت جوش میں آئی اسے اپنے ان ناتواں بندوں پر رحم آیا جو اس کے خلیل ابراہیم کی نسل سے تھے انہیں فرعون کی غلامی سے آزاد کرکے ایمان جیسی عظیم ترین نعمت سے نوازنا چاہا اور فرعون اور اس کے لشکر کو ہلاک کرکے انہیں سرزمین مصر کا وارث وحاکم بنانا چاہا جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ الاعراف میں آیت 137 میں فرمایا (واورثنا الارض القوم۔۔۔ تا۔۔ وماکانو یعرشون) ہم نے ان لوگوں کو جو بالکل کمزور شمار کیے جاتے تھے اس سرزمین کے مشرق ومغرب کا مالک بنادیاجس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور آپ کے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوگا یا اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کے ساختہ پرداختہ کارخانوں کو اور جو کچھ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنواتے تھے سب کو درہم برہم کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرعون، ہامان، اور ان دونوں کی فوجوں کو وہ کچھ دکھانا چاہا جس کے خوف سے وہ لوگ اسرائیلی بچوں کو قتل کروارہے تھے یعنی انہیں اپنی ہلاکت وبربادی کانظارہ اپنی آنکھوں سے کرنا تھا یہ سب کچھ کیسے ہوا آئندہ آیتوں میں اللہ نے اسے بیان فرمایا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت