(72) اس قوم ابراہیم کو تنبیہ کی گئی ہے کہ جو آدمی چاند کو اپنا معبود بنا لے وہ یقینا گمراہ ہے، اور یہ کہ راہ حق کی طرف ہدایت اللہ کی توفیق اور اس کے لطف کرم سے ملتی ہے، اس آیت میں ابرا ہیم (علیہ السلام) نے پہلے اپنی قوم کی گمراہی کی طرف اشارہ کی ا، اور جب ستارہ ڈوب گیا تو کہا میں میں ڈوب جانے والوں سے محبت نہیں کرتا ہوں اور جب ان کے دل میں ان کے عقیدہ کے باطل ہونا کا شبہ پیدا کردیا، اور چاند بھی ڈوب گیا، تو دوسری بارصراحت سے کہہ دیا کہ تم لوگ گمراہ ہو، اس لیے کہ چاند جو ڈوب جا یا کرتا ہے، وہ معبود نہیں ہو سکتا ہے۔