فهرس الكتاب

الصفحة 5334 من 6343

(16) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کرنے والے اور آپ کی دعوت کو ٹھکرانے والے، آپ سے شدید بغض و عداوت کی وجہ سے اپنے دلوں میں ت منا کرتے تھے کہ کاش یہ شخص مر جاتا اور اس کے ساتھی بھی ہلاک ہوجاتے تو ایمان و اسلام کی باتوں سے ہمیں نجات مل جاتی اور آئے دن کا جھگڑا ختم ہوجاتا، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کے اس خبث کو واضح کردیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے انیں یہ بتانے کا حکم دیا کہ اے کفار قریش ! اگر اللہ مجھے اور میرے اہل ایمان ساتھیوں کو اس دنیا سے اٹھا لیتا ہے تو اس سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، کیونکہ تمہارا کفر اللہ کے نزدیک ثابت ہوچکا ہے اور تم اس کے عذاب کے مستحق بن چکے ہو اور جب اس کا عذاب تم پر نازل ہوگا اور تم جہنم رسید ہوگۓ تو کوئی نہیں ہوگا جو تمہیں اسکے درد ناک عذاب سے بچا سکے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت