فهرس الكتاب

الصفحة 4853 من 6343

(11) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس رات اپنے رب کی ایسی عظیم نشانیوں کا مشاہدہ کیا جو حد وصف سے باہر تھیں۔ بعض کے نزدیک عظیمت رین نشانی سے مراد " سبز کپڑا" ہے جس نے افق کو ڈھانک رکھا تھا بعض کے نزدیک اس سے مراد جبریل ہیں جنہوں نے سبز لباس میں آسمان و زمین کی درمیانی مسافت کو ڈھانک رکھا تھا اور ان کے چھ سو پر تھے صحیح مسلم وغیرہ میں یہی تشریح آئی ہے اور دیگر مفسرین کی رائے ہے کہ " الکبری" " آیات" کی صفت ہے اور اس سے مردا اللہ کی وہ تمام عظیم ترین نشانیاں ہیں، جن کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس رات " سدرۃ المنتھی" کی طرف جاتے ہوئے اور وہاں سے لوٹتے ہوئے مشاہدہ کیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت