فهرس الكتاب

الصفحة 1872 من 6343

(25) ابراہیم (علیہ السلام) نے سمجھ لیا تھا کہ فرشتے صرف انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے کے لیے آسمان سے نہیں اترے ہیں، ضرور کوئی اور بات بھی ہے، اسی لیے انہوں نے پوچھا کہ تماہری آمد کا دوسرا مقصد کیا ہے؟ تو انہوں نے بتای کہ ہم ایک مجرم و گناہگار قوم کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں، پھر فورا ہی آل لوط کو مستثنی قرار دی جو مجرم نہیں تھے اور تاکید کے طور پر کہا کہ ہم آل لوط کو یقینا نجات دیں گے۔ اور آل لوط سے مراد ان پر ایمان لانے والے تھے، اسی لیے لوط (علیہ السلام) کی بیوی کے بارے میں فورا ہی کہا گیا کہ وہ کافروں کے ساتھ رہ جائے گی اور ضرور ہلاک کی جائے گی، اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لائی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت