فهرس الكتاب

الصفحة 973 من 6343

(9) اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو مخاطب کر کہا کہ چونکہ تو نے میرے حکم کی مخالفت کی ہے اس لیے تو جنت سے نکل جا، یہ جگہ اللہ کے نافرمانوں کے لے نہیں ہے، بعض لوگوں نے اس کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ تو جس مقام پر اب تک تھا ذلیل وخوار ہو کر اب اس سے نیچے چلا جا۔ اب وہ مقام تجھے نہیں مل سکتا، اس لیے کہ وہ اطاعت کرنے والے اور خشوع اختیار کرنے والے کا مقام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت