فهرس الكتاب

الصفحة 5136 من 6343

(6) وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخ کرتا ہے، یعنی ایک کو چھوٹا کر کے اس کے گھٹنوں کو دوسرے میں داخل کرتا ہے تو کبھی دن چھوٹا ہوتا ہے اور رات لمبی ہوجاتی ہے اور کبھی رات چھوٹی ہوجاتی ہے تو دن بڑا ہوجاتا ہے اس کے سا کوئی نہیں جو اس نظام الٰہی میں ذرہ برابر بھی مداخلت کرسکے۔ مزید تفصیل کے لئے سورۃ آل عمران آیت (27) سورۃ الحج آیت (61) سورۃ لقمان آیت (29) اور سورۃ فاطر آیت (13) کی تفسیر دیکھ لیجیے۔

وہ علامہ الغیوب اپنے بندوں کے سینوں میں پوشیدہ بھیدوں کو خوب جانتا ہے وہ انت مام خیر و شر سے بھی واقف ہے جن کے کر گذرنے کی انسان نیت کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت