فهرس الكتاب

الصفحة 4518 من 6343

(2) سورۃ الزخروف اور سورۃ الدخان کی آیت (3) کی طرح یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کلام نہیں ہے، بلکہ اسے اس اللہ نے نازل کیا ہے جو زبردست ہے اور حکیم بھی ہے اور اس کا زبردست ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ دلائل و براہین کی ایسی بھرمار کر دے کہ اس کے دشمن مبہوت و مغلوب ہوجائیں اور اس کا حکیم ہونا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ تمام شکوک و شبہات کا ازالہ کر دے اور اس کے کلام میں کوئی عیب و نقص نہ ہو۔ چنانچہ قرآن کریم توحید باری تعالیٰ کے دلائل و براہین سے بھرا پڑا ہے اور چونکہ وہ کلام ربانی ہے اس لئے اس میں کوئی عیب و نقص نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت