فهرس الكتاب

الصفحة 4035 من 6343

(15) قرآن کریم حکمتوں کا خزانہ ہے اور دنیاوی اور آخروی بھلائیوں کی طرف انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں بیان فرمایا ہے کہ یہ قرآن ایک مبارک کتاب ہے، جسے ہم نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس لئے نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں، اس کے انوار سے اپنی عقلوں اور دلوں کو روشن کریں، اللہ پر ایمان لائیں اور عمل صالح کریں تاکہ دنیا و دنیا کی سعادت حاصل کریں اور تاکہ عقل و ہوش والے اس میں موجود نصیحتوں سے مستفید ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت