فهرس الكتاب

الصفحة 4308 من 6343

(34) اس آیت کریمہ میں بالعموم لوگوں کی یہ فطرت بیان کی گئی ہے کہ جب اللہ انہیں مال و اولاد اور صحت و عافیت سے نوازتا ہے تو اس کی یاد سے غافل ہوجاتے ہیں اور کبر و غرور میں مبتلا ہو کر طاعت و بندگی کی راہ سے منحرف ہوجاتے ہیں اور جب وہ نعمتیں ان سے چھن جاتی ہیں، تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتے ہیں، یعنی الفاظ زیادہ ہوتے ہیں اور مفہوم و معنی کم ہوتا ہے۔ سورۃ یونس آیت (12) میں آیا ہے: (واذا مس الانسان الضر دعانا لجنبہ اوقاعد اوقائما فلما کشفنا عنہ ضرہ مرکان لم یدعنا الی ضر) " اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو پکارتا ہے، لیٹے ہوئے، بیٹھے ہوئے، کھڑے ہوئے، پھر جب ہم اس کی تکلیف اس سے ہٹا دیتے ہیں تو وہ ایسا ہوجاتا ہے کہ گویا اس نے اپنی تکلیف کے لئے جو اسے پہنچی تھی کبھی ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت