فهرس الكتاب

الصفحة 548 من 6343

59۔ یہود اللہ کی لعنت کے مستحق اس لیے ہوئے کہ انہوں نے بت پرستوں کو مسلمانوں پر فوقیت دی، جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائے تھے اور دین اسلام اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صداقت کا علم رکھتے ہوئے، ایسی بات اس لیے کہی تاکہ مشرکینِ مکہ ان کا ساتھ دیں، چنانچہ بظاہر ان کی سازش کامیاب رہی، اور مکہ اور اطراف و جوانب کے کفار مسلمانوں کے خلاف ٹوٹ پڑے، اور غزوہ احزاب کے لیے جمع ہوگئے، اور مسلمانوں اور شہر مدینہ کو اتنا بڑا خطرہ لاحق ہوگیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کافروں سے بچاؤ کے لیے مدینہ منورہ کے اردگرد خندق کھودنا پڑا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی حفاظت فرمائی، اور محض اپنے رحم و کرم سے دشمنوں کو مار بھگایا،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت