(11) اہل جہنم کے عذاب کی ہولناکی بیان کی جا رہی ہے کہ وہ لوگ اوپر اور نیچے سے آگ کے کئی طبقوں میں ڈھکے ہوں گے، اس عذاب سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اور انہیں نصیحت کرتا ہے کہ اس سے ڈرتے رہیں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جو اس کی اراضگی اور عذاب نار کا سبب بنے اعاذنا اللہ من عذاب النار